Fatwa Online

اسلام میں جبری شادی کے بارے کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:2354

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں‌ برطانیہ میں رہتا ہوں۔ میرے والدین پاکستان میں مقیم اپنی بھتیجی کے ساتھ میری شادی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں انہیں کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ میں‌ آپ کے اس فیصلے سے خوش نہیں‌ ہوں۔ میں‌ انہیں یہ بھی بتا چکا ہوں کہ اسلام میں‌ زبردستی شادی کروانا جائز نہیں ہے لیکن وہ یہ نہیں‌ سن رہے ہیں‌ اور مجھ سے عزت کی بات کر رہے ہیں کہ اس بارے میں لوگ کیا کہیں گے۔ میں نے اس مسئلہ کے بارے میں تھوڑی سا مطالعہ بھی کیا ہے جس کے مطابق والدین کو اس معاملے میں اولاد پر زبردستی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں اس مسئلہ کے بارے میں بہت پریشان ہوں۔ برائے مہربانی اس معاملے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: عدنان رضا

  • مقام: یو کے
  • تاریخ اشاعت: 01 جنوری 2013ء

موضوع:نکاح

جواب:

اسلام میں زبردستی شادی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ اس وقت تک نکاح قائم نہیں ہو سکتا جب تک لڑکا اور لڑکی دونوں رضامند نہ ہوں۔ دونوں میں سے ایک بھی انکار کر دے تو نکاح قائم نہیں ہو سکتا۔ مزید مطالعہ درج ذیل عنوانات پر کلک کریں۔

  1. کیا اسلام میں زبردستی کی شادی جائز ہے؟
  2. اسلام میں شادی کے لیے کن چیزوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 03:58:36 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2354/