Fatwa Online

مجبوری کی حالت میں حرام کمانا کیسا ہے؟

سوال نمبر:2281

السلام علیکم میں اس بارے میں‌ جاننا چاہتا ہوں کہ میں‌ ایک کارپوریشن کمپنی میں ملازم ہوں، بدقسمتی سے یہ کمپنی میں کرپٹ ترین شعبہ ہے۔ اس لیے میں تذبذب کا شکار ہوں کہ یہ میرے لیے حلال ہے یا نہیں؟ لیکن یہ حکومتی قوانین کہ خلاف ہے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: شیخ انصاری

  • مقام: دہلی، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 24 اکتوبر 2012ء

موضوع:مالیات

جواب:

آپ کوشش کریں کہ کوئی ایسی ملازمت مل جائے جس میں آپ غلط کاری سے بچ سکیں۔ جتنی دیر کسی دوسری جگہ ملازمت نہیں ملتی اسی کو جاری رکھیں اور جہاں تک ممکن ہو اپنے آپ کو کرپشن سے پاک رکھیں۔ خود کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس میں غلط کام کرنا پڑے۔ جونہی اس سے اچھی ملازمت ملے تو اس کو چھوڑ دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 03:17:09 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2281/