Fatwa Online

کیا ذریعہ معاش کے لیے باطل عقائد والی کتب کو چھاپنا جائز ہے؟

سوال نمبر:2118

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سب سے پہلے تو میں شیخ الاسلام اور تحریک منھاج القرآن کا دلی شکریہ ادا کرتاہوں کہ ہم جیسے گنہگاروں کے لئے شیخ الاسلام نے دینِ اسلام کی طرف راغب کرنے کے لیے کئی سہولتیں میسر کیں۔ میں ایک گرافکس ڈیزائنر ہوں اور صحیح العقیدہ اہل السنۃ والجماعۃ سے ہوں اور حنفی ہوں۔ میرے پاس دیگر جماعتوں کے میگزینز کتابیں وغیرہ چھپوانے کے آرڈرز آتے رہتے ہیں۔ براہِ کرم یہ بتائیں کہ کیا ایک اہل سنت والجماعت کو دیگر فرقوں کی کتب وغیرہ چھاپنا شرعا جائز ہے یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حافظ محمد لطیف الحسن کلیمی

  • مقام: وجئے واڑہ، آندھراپردیش، الہند
  • تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2012ء

موضوع:عقائد

جواب:

وعلیکم السلام اللہ تعالی آپ کو صحیح عقیدہ پر استقامت عطا فرمائے۔ اگر کوئی کتاب ہمارے عقائد کے خلاف ہو گستاخی پر مبنی ہو تو اس کو نہ چھاپیں۔ کیونکہ یہ گناہ پر معاونت کرنا ہے اور قرآن میں ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

وَلاَ تَعَاوَنُواْ عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ.

(الْمَآئِدَة ، 5 : 2)

گناہ اور ظلم کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔

اگر اس کے علاوہ معاش کا کوئی ذریعہ ہو تو وہ اختیار کر سکتے ہیں لہذا آپ باطل عقائد والی کتب کی اشاعت نہ کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 20 April, 2024 03:07:58 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2118/