Fatwa Online

کیا گرمی سے بچنے کے لیے پہلی صف کو مکمل کیے بغیر دوسری صف میں پنکھے کے نیچے کھڑے ہونا جائز ہے؟

سوال نمبر:2084

ہماری مسجد میں دو پنکھے یو پی ایس پر لگے ہوئے ہیں۔ ایک پہلی صف پر ہے اور دوسرا دوسری صف پر لگا ہوا ہے۔ نمازی جماعت کے وقت گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے پہلی صف کو مکمل کیے بغیر دوسری صف میں پنکھے کے نیچے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد یاسین

  • مقام: سیالکوٹ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 06 ستمبر 2012ء

موضوع:نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل  |  جدید فقہی مسائل  |  عبادات

جواب:

اگر نمازی کم ہیں اور گرمی کی شدت زیادہ ہے تو آدھے پہلی صف میں اور آدھے دوسری صف میں برابر برابر کھڑے ہو جائیں اور اگر نمازی زیادہ ہیں مثلا زیادہ صفیں ہوں تو ایسی صورت میں پہلے پہلی صف مکمل کریں پھر دوسری اور اس طرح باقی صفیں۔ نمازی تھوڑے ہونے کی صورت میں جائز ہے اور زیادہ کی صورت میں پہلی صف کو مکمل کیے بغیر جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 23 April, 2024 12:34:29 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2084/