Fatwa Online

کیا مشروط طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

سوال نمبر:2051

میرے شوہر نے مجھے کہا کہ اگر تم دس منٹ میں‌ واپس نہ آئی تو تمہیں میری طرف سے تینوں طلاقیں' میں‌ نے یہ الفاظ نہیں‌ سنے لیکن جب میں‌ واپس آئی تو دس منٹ سے وقت زیادہ ہو چکا تھا تب میرے شوہر نے مجھے بتایا کہ میں تمہیں طلاق کے الفاظ کہہ چکا ہوں اب تم کہیں‌ اور جا کے سو سکتی ہو۔ کیا ان الفاظ کے بعد میرا نکاح برقرار ہے یا نہیں اور میرے جسمانی تعلقات اس سے جائز ہیں یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: طیبہ

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 04 اگست 2012ء

موضوع:طلاق مغلظہ(ثلاثہ)

جواب:

آپ کا سوال پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آپ لوگ (لڑکا اور لڑکی) اس شادی میں راضی نہیں تھے لیکن زبردستی آپ کو جکڑ دیا گیا تھا اور آپ ایک دوسرے سے چھٹکارا پانا چاہتے تھے۔ بہر حال بقول آپ کے رخصتی کے بعد آپ کے خاوند نے تینوں طلاقیں دس منٹ میں واپس آنے کے ساتھ مشروط کیں تو آپ نہیں آئیں یہ تینوں واقع ہو گئی ہیں کیونکہ اس نے آپ کے سننے اور نہ سننے کا تعیین نہیں کیا۔ اس نے جو لفظ (تینوں طلاقیں) استعمال کیا ہے اس طرح ایک ہی لفظ میں تین طلاقیں بولنے سے تین ہی ہو جاتی ہیں۔ اس صورت میں فیزیکل ریلیشن Physical Relation ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

بصورت مسئولہ تینوں طلاقیں واقع ہو چکی ہیں چونکہ نکاح ختم ہو گیا تھا اس لیے بعد میں جو تعلقات قائم کیے حرام کیا خالص زنا کیا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 11:02:24 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2051/