جواب:
اللہ تعالی شرک کو کبھی نہیں معاف فرمائے گا۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا۔
إِنَّ اللّهَ لاَ يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَن يَشَاءُ
النساء 48
بیشک اللہ اِس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس سے کم تر (جو گناہ بھی ہو) جس کے لئے چاہتا ہے بخش دیتا ہے،
البتہ اگر شرک وکفر کرنے والا شخص پکی توبہ کرے اور اللہ تعالی سے معافی مانگے اور اس کے بعد کبھی بھی شرک نہ کرے تو اللہ تعالی سچی توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اس اسے معاف فرماتا ہے۔
اس کے علاوہ جتنے حقوق العباد ہیں وہ بھی معاف نہیں فرمائے گا۔ جب تک وہ شخص معاف نہ کرے جس کے ساتھ ظلم وزیادتی ہوئی ہو۔ اگر مظلوم شخص اس کے اوپر ظلم کرنے والے کو معاف کرے گا تو اللہ تعالی بھی معاف فرما دے گا۔ گویا حقوق العباد پورے نہ کرنے کی صورت میں بندے کی توبہ اللہ تعالی اسی وقت قبول فرمائے گا جب وہ متاثر شخص معاف فرما دے گا۔
باقی حقوق اللہ جتنے بھی ہیں اللہ تعالی اپنے بندوں کو توبہ کرنے پر معاف فرما دے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔