Fatwa Online

کیا تبلیغ دین ہر مسلمان پر فرض ہے؟

سوال نمبر:1824

السلام و علیکم! کیا تبلیغ دین ہر مسلمان پر فرض ہے؟ خدمت دین کی کیا یہ سب سے بہتر شکل ہے؟ کیا اسے زندگی کا مقصد بنانا چاہیے جیسا کہ تبلیغی جماعت کے دوست کرتے ہیں؟ اگر اسے زندگی کا مقصد بنانا ہے تو تبلیغی جماعت اس کی کیسی صورت ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: یاور قادری

  • مقام: میلبرن
  • تاریخ اشاعت: 10 جون 2012ء

موضوع:دعوت و تبلیغ

جواب:

تبلیغ دین ہر مسلمان پر حسب استطاعت فرض ہے، اور خدمت دین کے بہترین صورتوں میں سے ایک ہے۔ اگر انسان اپنے دوسرے حقوق وفرائض پورے کرنے کے ساتھ خدمت دین کا کام بھی کرے تو  اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یعنی تبلیغی سفر پر جانے سے اگر دوسرے حقوق وفرائض مثلا اہل وعیال کے حقوق، والدین کے حقوق، بہن بھائیوں کے حقوق میں اگر کوتاہی ہو رہی ہو تو پھر نہیں جانا چاہیے۔ لیکن اگر یہ سارے حقوق پورے ہو رہے ہوں تو کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 18 April, 2024 10:55:04 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1824/