Fatwa Online

کیا مجبوری کی حالت میں رشوت و سفارش جائز ہوتی ہیں؟

سوال نمبر:1778

ہمارے ملک میں بمشکل ہی کوئی ایسی سرکاری نوکری ہو گی جو رشوت و سفارش کے بغیر مل جائے،ہر آدمی متبادل راستے یعنی مزدوری یا ذاتی بزنس تو نہیں کر سکتا تو کیا ایسی نوکری کرنا حرام ہے؟ وضاحت سے جواب دیں.

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اسرار

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 19 مئی 2012ء

موضوع:رشوت

جواب:

اگر کوئی شخص نوکری کا اہل ہو اس کے اندر قابلیت موجود ہو اور رشوت وسفارش کے بغیر ناممکن ہو تو ایسی صورت میں اپنا حق حاصل کرنے کے لئے رشوت دی جا سکتی ہے، اور اگر اس نوکری کا اہل نہ ہو، قابلیت نہ ہو اور رشوت کے ذریعے وہ یہ نوکری حاصل کرے جس کا وہ اہل نہیں تو ایسی صورت میں رشوت وسفارش دونوں حرام ہوں گی۔ کیونکہ رشوت وسفارش کے ذریعے وہ کسی حقدار کا حق  چھین رہا ہے۔ سو یہ حرام ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 19 April, 2024 04:16:14 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1778/