Fatwa Online

کسی انٹرنیٹ کمپنی کے ساتھ ان کی طرف سے متعین کردہ کام کرنا اسلامی نقطہ نظر سے کیسا ہے؟

سوال نمبر:1718

کسی انٹرنیٹ کمپنی کے ساتھ ان کی طرف سے متعین کردہ کام کرنا اسلامی نقطہ نظر سے کیسا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اصغر

  • مقام: اٹک، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 11 مئی 2012ء

موضوع:شرائط خریدو فروخت  |  خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

اس کے بارے میں ہمیں معلوم نہیں کہ کام کس نوعیت کا ہے؟ کیونکہ کام اچھا بھی ہو سکتا ہے برا بھی۔ اگر تو کام غیر شرعی ہو گا تو وہ جائز نہیں ہے اور اگر کام اچھا ہے تو جائز ہے۔ انٹرنیٹ کوئی غلط چیز نہیں ہے اس کا استعمال اچھا ہو گا تو جائز ہے۔ استعمال برا ہو گا تو جائز نہیں ہے۔ یہ آپ کو اختیار ہے کہ آپ کون سا راستہ اپناتے ہیں۔ جس طرح روپیہ پیسہ کوئی غلط چیز نہیں ہے۔ اس سے آپ شراب بھی خرید سکتے ہیں اور مسجد بھی بنوا سکتے ہیں۔ فحاشی کے اڈے بھی بنوا سکتے ہیں اور تعلیمی اور تربیتی مراکز بھی۔ اس لئے کمپنی کا کام اگر تو اچھا ہے جائز ہے اگر وہ کام برا ہے تو جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 19 April, 2024 06:26:26 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1718/