جواب:
ایک وقت میں دو نمازیں پڑھنا جائز نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا :
إِنَّ الصَّلاَةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوتًا.
(النِّسَآء ، 4 : 103)
بیشک نماز مومنوں پر مقررہ وقت کے حساب سے فرض ہے۔
لہذا اگر ایک نماز کا وقت ختم ہو جائے تو وہ نماز قضا ہو جاتی ہے۔ البتہ جمع صوری جائز ہے یعنی اگر نماز مغرب اپنے آخری وقت میں اور نماز عشاء اپنے ابتدائی وقت میں جمع کی جائیں تو جائز ہے کیونکہ اس صورت میں دونوں نمازیں اپنے اپنے وقت پر ادا کی گئی ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔