Fatwa Online

کیا آنکھ سے بہنے والے پانی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال نمبر:1569

آنکھ سے نکلنے والے آنسو کے پانی کے علاوہ اگر بیماری یا ٹھنڈی ہوا پڑنے سے آنکھ سے پانی باہر آ جائے تو کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد بوستان

  • مقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

موضوع:وضوء  |  طہارت

جواب:

بیماری یا ٹھنڈی ہوا پڑنے سے آنکھ سے پانی باہر آ جائے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ اگر آنکھ میں کوئی زخم ہو یا پھنسی وغیرہ نکلی ہو تو پھر اس سے نکلنے والے پانی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے نیچے دئیے گئے عنوانات پر کلک کریں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 20 April, 2024 12:15:18 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1569/