Fatwa Online

نبی اکرم ﷺ کی بیعت اللہ کی بیعت کیوں قرار پائی؟

سوال نمبر:144

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت اللہ کی بیعت کیوں قرار پائی؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

موضوع:عقائد  |  ایمانیات

جواب:

قرآن و سنت سے یہ بات ثابت ہے کہ روئے زمین پر انبیائے کرام علیہم السلام اللہ کے خلیفہ رہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اللہ کے خلیفہ ہیں۔ خلیفہ نائب ہوتا ہے اور خلیفہ یا نائب کی بات ماننا اسی طرح ہے جیسے اصل مالک و مختار کی بات ماننا، یہی وجہ ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت اور غلامی کو اللہ کی اطاعت اور غلامی تسلیم کیا گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:

مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَO

’’جس نے رسول کی اطاعت کی پس اس نے اللہ کی اطاعت کی۔‘‘

 النساء، 4 : 80

تو جس طرح حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے پس اسی طرح حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کرنا اللہ تعالیٰ سے بیعت کرنا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 16 April, 2024 01:44:17 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/144/