Fatwa Online

کیا ان ہیلر استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال نمبر:1407

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا اِن ہیلر Inhaler جو دمہ کے مریض استعمال کرتے ہیں، لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سید شاہد حسین کاظمی

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 07 فروری 2012ء

موضوع:روزہ

جواب:

اس کے اندر صرف آکسیجن ہی نہیں بلکہ دوائی بھی ملی ہوتی ہے، جو دل اور معدے تک بطور دوا اثر انداز ہوتی ہے۔ اس لیے اس سے پرہیز کریں، اس کے بغیر اگر سانس کا مریض نہیں رہ سکتا اور سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا رہتا ہے تو روزہ افطار کر لے اور اگر روبصحت ہونے کی توقع نہ ہو تو فی روزہ فطرانے کی مقدار (دو کلو گندم، آٹا یا اس کی قیمت) فقیر، مسکین کو فدیہ دے۔ خواہ ہر دن خواہ یکمشت، خواہ کسی ایک کو یا زیادہ کو دے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 20 April, 2024 07:52:50 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1407/