Fatwa Online

ان شاء اللہ ملا کر لکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:1312

السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ انشاء اللہ ملا کر لکھنے سے معنی تبدیل ہو جاتے ہیں اگر تبدیل ہو جاتے ہیں تو کیا اس کو ملا کر لکھنا درست ہے یا نہیں‌ اگر درست نہیں‌تو اس کا کیا حکم ہے؟ براہ کرم مدلل جواب عنایت فرما کر مشکور فرمائیں

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد مختار اشرفی

  • مقام: کراچی ۔ پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2011ء

موضوع:تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  متفرق مسائل

جواب:

ان شاء اللہ ملا کر "انشاء اللہ" لکھنا غلط ہے، "ان" اور "شاء" دو الگ الگ حروف ہیں، لہذا انہیں الگ الگ ہی لکھا جائے گا۔ اکھٹے لکھنے کی صورت میں معنی بدل جاتا ہے۔

ہر زبان کے کچھ قواعد ہوتے ہیں، قاعدہ ہے کہ ان اور شاء کو الگ رکھتے ہیں، یہ کتابت کا قاعدہ ہے، انشاء کا معنی ہے پیدا کرنا اور مصدر ہے، تخلیق کرنا۔ قرآن میں انشاکم، ینشئکم، کے الفاظ آئے ہیں، جن کا معنی ہے پیدا کرنا اور "ان" حروف شرط ہے اس کا معنی ہے، "اگر" ۔ "شاء" فعل ماضی ہے، اس کا معنی ہے اس نے چاہا۔ تو معنی ہوگا۔ اگر اس نے چاہا۔ انشاء مصدر کا معنی ہوا، پیدا کرنا۔ تو ایسا لکھنا غلط ہے، اس سے معنی بدل جاتے ہیں، جو جائز نہیں ہے۔

اردو میں انشاء کا اپنا معنی ہے اور عربی میں اپنا۔ لہذا الگ الگ ہی لکھا جائے گا۔ اردو اور عربی کے کلمات کو آپس میں ملانا جائز نہیں۔ اس سے معنی بدل جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 18 April, 2024 09:44:19 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1312/