Fatwa Online

کیا سرکار دوعالم (ص) کو دنیا سے پردہ فرما جانے کے بعد دیکھنے والا صحابی کہلائے گا؟

سوال نمبر:1170

<p>کیا کوئی بشر ہوش و حواس میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ سکتا ہے؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہم کلام ہو سکتا ہے؟ اگر کوئی یہ دعویٰ کرے کہ اس نے ہوش و حواس میں رہتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہم کلام بھی ہوا ہے تو اس کے لیے از شریعت محمدی کیا حکم ہے؟ کیا یہ انسان صحابی کہلائے گا؟ یا گستاخ رسول؟</p> <p>اس مسئلہ میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ </p>

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد غوث قادری

  • مقام: حیدر آباد، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 17 ستمبر 2011ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال فرما جانے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حالت خواب یا بیداری میں جسم مثالی سے دیکھنا ممکن ہے، لیکن اس سے کوئی شخص صحابی نہیں بن سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 25 April, 2024 11:11:53 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1170/