Fatwa Online

کیا حضرت علیؓ نے حضرت ابو بکرؓ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی؟

سوال نمبر:1089

کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی؟ مہربانی فرما کر حوالہ ضرور دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: حافظ‌ محمد مستقیم

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 29 جون 2011ء

موضوع:خلفائے راشدین و صحابہ کرام

جواب:

سیدنا علی شیر خدا کرم اللہ وجہہ نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر باقاعدہ مسجد میں لوگوں کے سامنے بیعت کی تھی۔ بخاری شریف میں آتا ہے :

فقال علی لابی بکر موعدک العشية للبيعة فلما صلی ابو بکر الظهر رقی المنبر فتشهد فسر بذالک المسلمون وقالوا اصبت

(شرح، بخاری، 906)

حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے کہا میں پچھلے پہر آپ کے پاس بیعت کے لیے حاضر ہوں گا، پھر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نماز ظہر ادا کی اور منبر پر تشریف فرما ہوئے، توحید و رسالت کی گواہی دی، پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا حال، بیعت میں تاخیر اور آپ کی معذرت تاخیر بیان فرمائی۔ اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ نے توحید و رسالت کی گواہی دی اور سارا ماجرا بیان کیا۔ اس پر سارے مسلمان خوش ہوئے اور کہا اے علی (رضی اللہ عنہ) آپ نے بہت اچھا کیا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 19 April, 2024 04:20:37 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1089/