Fatwa Online

اگر بیوی کو یقین ہے کہ شوہر نے طلاق دے دی ہے تو وہ گہنگار نہیں‌ ہوگی؟

سوال نمبر:1038

<p>آپ نے سوال نمبر <b><a href="http://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1033/"> 1033</a></b> کے جواب میں ارشاد فرمایا ہے کہ فقہاء کرام کا قاعدہ ہے کہ جب میاں بیوی میں اختلاف ہو جائے تو بیوی ثبوت پیش کرے گی اگر وہ ایسا نہ کر سکتے تو خاوند کی بات مانی جائے گی۔<br> اب سوال یہ ہے کہ بیوی کو یقین ہے کہ شوہر نے طلاق دی ہے اب اگر وہ اس کے ساتھ رہے تو گنہگار نہ ہو گی؟</p>

سوال پوچھنے والے کا نام: اظہار القدوس نوشاہی

  • مقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 نومبر -0001ء

موضوع:طلاق

جواب:

اس صورت میں بیوی پر گناہ نہیں ہے۔ اس لیے کہ شریعت کا حکم ظاہر پر لگتا ہے، اگر شوہر جھوٹا ہے تو سخت گنہگار ہوگا۔
اگر بیوی کو پختہ یقین ہے کہ شوہر نے واقعی طلاق دی تھی تو اسے چاہیے کہ وہ خلع یا فسخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 05 May, 2024 03:25:20 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1038/