Fatwa Online

کیا امام غزالی رحمہ اللہ نے یزید کی حمایت کی ہے؟

سوال نمبر:1002

امام غزالی رضی اللہ عنہ کے بارے میں کچھ اہل سنت کے علماء بھی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے یزید کی حمایت کی ہے یا کربلا کی جنگ کو سیاسی جنگ کہا ہے؟ کیا ایسا صحیح ہے؟ امام غزالی کے بارے میں کیا عقیدہ ہونا چاہیے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: عمر‌ اجمل

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 مئی 2011ء

موضوع:اسلامی تاریخ

جواب:
تمام مکاتب فکر امام غزالی رحمہ اللہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آج تک کسی نے انکے خلاف نہیں کہا ہے۔ وہ بہت بڑے مفسر، محدث اور صوفی عالم تھے اور انہوں نے اسلام کی جو خدمت کی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اپنے اسلاف پر الزام لگانا غلط رویہ ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے اور بزرگوں کی تعظیم کی توفیق عطا فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 25 April, 2024 09:36:35 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1002/